Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسئلہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت کے حصول کی فلسطینی مہم شروع

palestine_foundation_pakistan_palestinian-flags

یورپ میں مقیم فلسطینی اورعرب شہریوں کی نمائندہ تنظیموں نے مسئلہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت کے حصول کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپ میں قائم “مرکز برائے حق واپسی” اور” یورپی فلسطینی کانفرنس” اس مہم میں نمایاں طور پر حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مہم رواں ماہ یورپ سمیت دنیا بھر میں جاری رہے گی جس میں فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔

مرکز برائے حق واپسی کے ڈائریکٹر ماجد الزیر نے اتوار کے روز عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “مسئلہ فلسطین کی حمایت پوری قوم کی اجتماعی آٓواز اور مطالبہ ہے، یہ مہم ہر سال مئی کے مہینے میں چلائی جائے گی۔ اس مہم میں یورپ اور امریکا سمیت دنیا بھرمیں قائم فلسطینیوں کی آٹھ نمائندہ جماعتیں حصہ لیں گی، جن میں “فلسطینی حق واپسی الائنس امریکا”، “یورپی مرکز واپسی فلسطینی پناہ گزین”، شام میں حق واپسی کے لیے کام کرنے والی سول سوسائٹی کی تین تنظیمیں ، لبنان کی دو اور اردن کی “سپریم کمیٹی برائے حق واپسی” شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حق واپسی اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں سرگرمیوں کا آغاز زندگی کے ہر شعبے سے کیا جائے گا اور فلسطینیوں کی آوازکو یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں سول سوسائٹی اور حکومتوں تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مخصوص مقامات پر مہم کے دوران فلسطینی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بھی اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ذرائع ابلاغ کو استعمال کیا جائے گا۔ ماجد الزیر کا کہنا تھا کہ ان کی اس مہم سے دنیا بھرمیں منتشر فلسطینی شہریوں کی حوصلہ افزائی جبکہ صہیونیوں کو تکلیف ہوگی، جس پرانہیں خوشی ہے۔

ادھریورپ میں قائم فلسطین کانفرنس نے بھی رواں ماہ کو “ماہ نکبہ”(فلسطینی سرزمین پراسرائیل کے ناجائز قیام کی یاد میں) کے سلسلے میں یورپ اور عرب دنیا میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات کا اعلان کیا ہے۔

ان سرگرمیوں میں امریکا میں قائم “فلسطین موومنٹ” اور حق واپسی الائنس بھرپور حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے امریکا اور یورپ میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں کے باہر تین گھنٹوں کے لیے یکجہتی مظاہرے کیے جائیں گے۔ پندرہ مئی کو ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین اپنے ہاتھوں میں چابیاں اٹھا کر حق واپسی کے حق کے لیے اپنی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔

فلسطین کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ ہونے والی سرگرمیوں میں آٹھ مئی کو برلن میں بیس ہزار افراد کو یورپ اوردنیا بھر کے تیس ممالک سے جمع کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan