Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر دنیامیں امن نہیں ہوسکتا، سید ابراہیم

ملائشیا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) ملائشیا کی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ،شام ،یمن سمیت تمام مما لک فلسطین کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حل کیلئے سفارتی سمیت ہر طرح کے ذرائع کو استعمال کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

ملائشیا کی پارلیمنٹ کے رکن سید ابراہیم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر صیہونیزم کے خلاف اور صیہونیزم کی تباہ کاریوں کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کےانعقاد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا نے ہمیشہ مظالم کے خلاف اپنا واضح موقف رکھا ہے ملائشیا نے ہمیشہ ان ممالک کی کُھل کرحمایت کی ہے جو ممالک اپنی ہی سرزمین پر قابضین کےنرغے میں ہیں ملائیشیا، شام ،یمن، فلسطین سمیت تمام ممالک کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حل کیلئے سفارتی سمیت ہرطرح کے ذرائع کو استعمال کرنے کی حمایت کرتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے بےپناہ کوششیں کی جارہی ہیں تاہم مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کی خواہش کے مطابق حل کیئے بغیر دنیا میں امن صرف خواب ہی رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan