مظفر ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی،مولانا صادق رضا، محفوظ یار خان ، علامہ عقیل انجم قادری اور صابر کربلائی کا مشترکہ بیان
فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن ہے، دوسرے ممالک سے لا کر بسائے گئے صیہونی یہودیوں کو فلسطین بدر کیا جائے،
غاصب اسرائیل فلسطین سمیت پورے مشرق وسطیٰ اور ایشیاء پر مسلط ہو نا چاہتا ہے، عالمی برادی فلسطینی سر زمین پر غاصب صیہونی آباد کاری کے عمل کو فی الفور رکوائے۔رہنماؤں کا مطالبہ
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سپرست کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ عقیل انجم قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہا ہے ک مسئلہ فلسطین کا واحد حل صرف اور صرف مزاحمت اور جہاد کے راستے میں ہے اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ مذاکرات کرنا در اصل لاکھوں فلسطینی شہداء کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غاصب اسرائیل ایک غیر قانونی اور غاصب ریاست ہے جس کے ساتھ کسی صورت بھی مذاکرات نہیں کئے جانے چاہئیں کیونکہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ غاصب اسرائیل نے ہمیشہ سے ہی فلسطینی اتھارٹی کو مذاکرات کا دھوکہ دے کر پورے فلسطین پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ امریکی ایماء پر چند عرب اور نام نہاد مسلم حکمران بھی فلسطین اور غاصب اسرائیل کے مابین مذاکرات کو مسئلہ فلسطین کا حل قرار دے کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مسئلہ فلسطین سے متعلق ہونے والی کسی بھی خیانت کو برداشت نہیں کریں گے۔