Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور پاکستان میں سیلاب سب سے فوری اور ضروری مسئلہ ہے: آیت اللہ العظمی خامنہ ای

palestine_foundation_pakistan_ayatollah-seyed-ali-khamenei2

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید اللہ الاکبر اور عید سعید فطر کی نماز کے خطبوں میں امت مسلمہ کو عید سعید فطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور رمضان المبارک کے درک وحصول کو بہت بڑی نعمت قراردیا اور سب کو رمضان المبارک کے معنوی اور گران سنگ ذخیروں کی حفاظت اور اللہ تعالی کی اس عظیم نعمت کی قدر و قیمت پہچاننے کی سفارش کی۔ عید اللہ الاکبر اور عید سعید فطر کی نماز ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم قدس کے موقع پر عظیم ریلیوں میں عوام کے پرجوش و خروش حضورکو ان کے پختہ عزم و ارادہ کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلام اور امام (رہ) کے دشمن گذشتہ 31 برسوں سے یوم قدس کے موقع پر عوام کے کمرنگ اورعدم حضور کی تمنا اپنے دل میں لئے ہوئے ہیں لیکن ایران کی وقت شناس اورنبّاض قوم نے ہر سال کی نسبت اس سال ایشیاء ، مشرق وسطی، افریقہ، امریکہ اور یورپ کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مزید جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی حکومت کے بھیانک جرائم اور سفاکانہ مظالم اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے دیگر حامیوں کی کوششوں کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں جوش و خروش کے ساتھ عوام کے حضور کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اس عظیم قوم کو مبارک باد اور شاباش ہو جس کے اندر امید کے جذبات و احساسات موجزن ہیں۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین کو بدستور عالم اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ قراردیا اور غزہ پٹی اور اردن کےمغربی کنارے میں فلسطینی عوام پر تشدد اور ان کی وحشیانہ سرکوبی اور فلسطینیوں پر اسرائیل کےمسلسل جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی قوم کے دشمنوں اور اسرائيل کے حامیوں نے اسرائیل کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے واشنگٹن میں اجلاس طلب کیا ، انھوں نےاس اجلاس کا نام بھی امن و صلح کانفرنس قراردیا، لیکن صلح کس کے درمیان؟ مقبوضہ فلسطین کے حقائق اور واقعیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا یہ صلح حقیقی معنی میں صلح ہوسکتی ہے؟
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بیت المقدس کو یہودی بنانے کے اسرائیلی منصوبے کو مجرمانہ فعل اوربہت بڑا ظلم قراردیا اور بیت المقدس کو یہودی بنانے کے منصوبہ کو قبول کرنے کے بارے میں صہیونیوں کی گستاخانہ باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: صہیونی یہودیوں کی اس خطرناک سازش کے مد مقابل مسلمان حکومتوں اور مسلمان قوموں کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت اور اس کے حامیوں کے دباؤ کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت و پائداری ، ایمان اور غیرت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی عوام آج ہر دور کی نسبت مضبوط و مستحکم ،قوی ،اور پختہ عزم کے مالک ہیں اور بیشک و بلاشبہ مقبوضہ فلسطین سے وہ جعلی صہیونی حکومت کی بساط کو جمع کردیں گے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز عید سعید فطر کے خطبے کے ایک حصہ میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو عالم اسلام کا سب سے فوری اور ضروری مسئلہ قراردیا اور اس تباہ کن سیلاب میں پاکستانی عوام کے درد و رنج اور غم پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اس حساس اور نازک موقع پر پاکستان کی مؤمن اور مصیبت زدہ قوم کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں ۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عوام اور حکومت کی امداد کو ناکافی قراردیتے ہوئے فرمایا: حکومت اور عوام ، دیگر مسلمان حکومتیں اور قومیں، اسلامی ادارے، منجملہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور دنیا کے تمام مسلمان اپنی پوری طاقت کے ساتھ پاکستانی حکومت اور پاکستانی قوم کی حمایت کے لئے عملی اورمؤثر قدم اٹھائیں اور سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کی مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے اسباب و وسائل فراہم کریں۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاکستان میں سیاسی عدم ثبات پیدا کرنے کے لئے بعض سامراجی طاقتوں اور فرصت طلب افراد کی تلاش و کوشش پر نگرانی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: بعض طاقتیں پاکستان کو اپنی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں امید ہےکہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئےحسن و خوبی کے ساتھ اس سخت و دشوار حالت سے نکل جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan