Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزید یہودی آباد کاری اسرائیل سے امن کی بھیک مانگنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے: مصلح

mahmud-muslih-palestinian-legislative-council1 فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن محمود مصلح نےاسرائیل کی طرف سے مزید یہودیوں کو فلسطین میں بسانے کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیل سے امن کی بھیک مانگنے والوں کے منہ پر ذلت کا طمانچہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے، یہودیوں کا اس میں کوئی حق نہیں۔ بیت المقدس میں ہونے والی یہودی آباد کاری پر فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی اور اسرائیل سے امن کی بھیک مانگنے والوں کی کمزور پالیسی کا نیتجہ ہے۔ مصلح کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سےامن کی بھیک کے لیے دن رات کو ایک کرنے والوں کے اب آنکھیں کھول لینا چاہئیں، اسرائیل دنیا بھر سے یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسانے کےکئی نئی منصوبوں پرعمل کرنا چاہتا ہے اور فلسطینی حکام اس سازش پر خاموش ہیں۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن نے بیت المقدس، 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں میں عرب شہریوں کے مکانات کی مسماری اور ان کی گھر بدری کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھےمنصوبے تحت بیت المقدس میں یہودیت کو فروغ دے رہا ہے جبکہ مساجد اور مقدس مقامات کے بے حرمتی عام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی اور اسرائیل نواز پالیسی اسرائیل کے بیت المقدس میں کارروائیوں کو تیز کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan