مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی عدالت نے پچیس سالہ فلسطینی شہری ابراہیم فقیہ کو 10سال 9 ماہ قید کی سزا سنادی- ابراہیم فقیہ پر فلسطینی مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین لانے کا الزام ہے- اسرائیلی جج نے اپنے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے پولیس کی حراست سے بھاگنے کی کوشش کی اور اسے بھاگنے کے چالیس منٹ کے بعد گرفتار کیا گیا- اسرائیلی عدالت کا یہ پہلا فیصلہ ہے جو اسرائیلی حکومت کے اس قانون کی منظوری کے بعد کیا گیا جس میں فلسطینی مزدوروں کو مدد کرنے والے کو مجرم اور سزا کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے پرمٹ نہ دیے جانے کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی مزدور مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں- واضح رہے کہ مغربی کنارے میں مزدوروں کے لیے حالات بہت مشکل ہیں-