Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودی آبادی پر راکٹ حملہ

palestine_foundation_pakistan_abu-ali-mustafa-brigades-the-armed-wing-of-the-popular-front-for-the-liberation-of-palestine

پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ شہید ابو علی مصطفی بریگیڈ نے غزہ کے مشرق میں واقع یہودی آبادی ’’کفار عزہ‘‘ پر صمود طرز کے دو میزائل داغنے کا اعلان کیا ہے۔ حملہ وسطی غزہ میں کی جانے والی اسرائیلی بمباری میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بریگیڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ میزائل فائر کرنے والے یونٹ 107 میں موجود ان کے مزاحمت کاروں نے اتوار کی صبح علاقے البریج کی مشرقی یہودی بستی کفار غزہ کو نشانے لر لیا اور صمود طرز کے دو راکٹ فائر کر دیے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہمارے مزاحمت کاروں اور قوم پر کی جانے والی فضائی بمباری اور پے درپے جرائم کا فطری ردعمل ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کی شب اسرائیل طیاروں کی بمباری میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ابو علی مصطفی بریگیڈ نے اسرائیلی جرائم کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے اور صہیونی دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کا اعلان بھی کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan