فلسطینی مزاحمت کاروں نے منگل کی صبح طلوع آفتاب کے موقع پر ،شما لی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی اچانک چڑھائی اور حملے کو ناکام بنا دیا۔
مجاہدین بریگیڈ اور ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ کہ اسرائیلی فوجیوں کا ایک دستہ شمالی غزہ کے سابق دوغیت آبادکاروں کی بستی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران مجاہدین نے ان کے نزدیک دو دھماکے کر کے ،انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
اس دوران انہیں جانی نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دشمن کو گماں ہے کہ غزہ جنگ کے بعد مجاہدین کمزور ہوئے ہیں ،حالانکہ یہ اس کی غلط فہمی ہے ،اس جنگ کے بعد مجاہدین پہلے سے کہیں زیادہ مظبوط ہیں اور اگر اسرائیل نے کبھی دوبارہ ایسی حماقت کی تو اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔