اسرائیلی ریڈیو کے مطابق حیفا میں اسرائیلی مرکزی عدالت نے مغار اور برطعہ کے چار فلسطینیوں کو گیارہ سال تک مختلف مدتوں کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، ان پر ایک مزاحمتی گروپ تشکیل دینے اور اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریڈیو نے مزید بتایا کہ چاروں فلسطینی ملزمان کے بارے میں سنائے گئے عدالتی فیصلے کے مطابق فلسطینیوں نے 2008ء کے اواخر میں غزہ جنگ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ فلسطینیوں میں عبد اللہ خروبہ کا تعلق مغار سے ہے جبکہ صھیب، قتیبہ اور محمد کا تعلق برطعہ سے ہے۔ عدالت نے کہا کہ خروبہ نے ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، اور اس کے پاس سے دھماکہ خیز مواد کے علاوہ مقامی سطح پر بنی ہوئی ایک گن برآمد ہوئی تھی، اسی طرح عدالت نے علی احمد کبھا کو پندرہ ماہ کی قید بالفعل کی سزا سنائی۔