Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزاحمتی جماعتوں کے مطالبات تسلیم کئے بغیر اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ ممکن نہیں: حماس

osama-hamdan2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے میں سنجیدہ ہے – حماس کے تعلقات خارجہ کے ذمہ دار اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ حماس قیدیوں کا تبادلہ چاہتی ہے لیکن جب تک اسرائیل مزاحمت کاروں کی شرائط اور مطالبے تسلیم نہیں کرتا معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے- اسامہ حمدان نے مصر اور جرمنی کی ثالثی میں جاری مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات ابھی تک مطلوبہ نتائج تک نہیں پہنچے- انہوں نے کہا کہ جب تک عملی اقدامات نہیں ہو جاتے وہ کسی قسم کے نتائج کے متعلق بات نہیں کریں گے – صرف اتنا کہا جا سکتا ہے کہ حماس مقاصد کے حصول کی خواہش مند ہے – اسامہ حمدان نے فلسطینی مفاہمت کے حوالے سے کہا کہ حماس فلسطینی مفاہمت کی کوششوں کو کامیاب بنانا چاہتی ہے- سب کو معلوم ہے کہ مذاکرات اس وقت بند گلی میں داخل ہوگئے تھے جب فتح نے بیرونی ڈکٹیشن کو قبول کیا – مذاکرات سے ہی مفاہمت ممکن ہے- زبردستی کسی کو مجبور نہیں کیا جا سکتا – اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ابھی تک کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے- ثالثی ملک مصر نے ابھی تک حماس کو اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا – حماس فلسطینی مفاہمت کے حوالے سے مصری کوششوں کو قابل احترام سمجھتی ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan