فلسطین کی ایک مشہور مزاحمتی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنا نام بدل کر اسلامی محاذ برائے آزادی فلسطین رکھ لیا ہے۔ غزہ سے فارس نیوز کے مطابق اسلامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کمیونسٹ افکارو نظریات کے زوال اور اس تحریک کے دین مبین اسلام سے نزدیک ہونےکی بناپر تحریک نے فیصلہ کیا ہےکہ اب سےتحریک کانام اسلامی محاذ برائےآزادی فلسطین ہوگا۔ اس بیان میں آیا ہےکہ ہم خدا کا شکر ادا کرتےہیں کہ اس نے ہمیں توبہ کرنے اور دین مبین اسلام میں پناہ لینے کی توفیق عنایت کی اور ہمیں یہ بھی توانائي دی کہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق فلسطینی قوم کی خدمت کرسکیں اور اس راہ میں قدم اٹھاسکیں۔ اس بیان میں تمام فلسطینی تنظیموں سے حمایت کی اپیل کی گئي ہے۔