Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

“مراکش کا محاذ” کی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی مذمت

رباط ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
“مراکش کے محاذ ان سپورٹ آف فلسطین اینڈ اگینسٹ نارملائزیشن” کے قومی سیکرٹریٹ نے مراکش کی “نیگیو سمٹ” میں اس کی شرکت کی مذمت کی۔

سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں  کہا کہ رباط کا قابض اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد صہیونی ریاست سے معاہدے کرنے میں جلد بازی فلسطینی قوم کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

مذکورہ سربراہ اجلاس 28 مارچ کو جنوبی مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نیگیو میں منعقد ہوا جس میں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

قدس پریس کو موصول ہونے والے ایک بیان میں مراکشی محاذ نے قابض اسرائیلی  فوج اور آباد کاروں کے جرائم کی مذمت کی جنہوں نے القدس اور دیگر علاقوں میں الشیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan