Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

مراکش میں لاکھوں افراد نے غزہ کے حق میں آواز بلند کی

مراکش – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور غزہ کی پٹی کے فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ مظاہرے مراکشی کمیٹی برائے نصرت مسائل مسلم امہ کی اپیل پر جمعہ کی نماز کے بعد منعقد کیے گئے جن کا عنوان “جمعہ الاقصیٰ نصرت” رکھا گیا۔ یہ احتجاجی اجتماعات مملکت کے کئی شہروں میں ہوئے جن میں دارالبیضاء المحمدیہ انزکان وجدہ مکناس قلعہ السراغنہ اور طنجہ شامل ہیں۔

مظاہرین نے فلسطین کا پرچم تھام رکھا تھا اور قبہ الصخرہ کی تصاویر اور حماس کے قائدین کی تصاویر لہرائیں کیں۔ کئی بینرز پر فلسطین امانت ہے اور نارملائزیشن غداری ہے جیسے نعرے درج تھے۔

شرکاء نے فلسطینی دھڑوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور فلسطینی قضیے کی مسلسل حمایت کا مطالبہ کیا۔ ان نعروں میں غزہ سرخرو کو مراکش کا سلام اور عوام چاہتے ہیں فلسطین کی آزادی جیسے الفاظ گونجتے رہے۔

آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء سے گذشتہ دو برس کے دوران امریکہ کی پشت پناہی سے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی کے نتیجے میں اکہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ اکہتر ہزار زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس سفاکیت کے باعث شہری بنیادی ڈھانچے کا تقریباً نوے فیصد تباہ ہو چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کی لاگت تقریباً ستر ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan