Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مختلف تنظیموں کی جانب سےعباس ملیشیا کے ہاتھوں شہداء کی قبریں اکھیڑنے کی مذمت

hamas-members-grave2 مغربی کنارے میں فتح کے تخریب کار عناصر نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے شہدا کی قبریں اکھیڑ دی ہیں، جس کے بعد مقامی شہریوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق تخریب کاروں نے مغربی کنارے کے ایک قبرستان میں القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر محمد سلمان، اراکین محمد یاسین، ایاد ابتلی، محمد عطیہ ،ناصر پاشا اور دیگر شہدا کی قبروں کو اکھیڑ کران پرنصب تختیوں کی توڑ دیا۔ دوسری جانب فلسطینی تنظیم قومی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ اور القسام بریگیڈ سمیت دیگر مزاحمتی تنظیموں نے فتح کے تخریب کاروں کےہاتھوں قبروں کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شہدا کی قبروں کی سرعام توہین اور مجرمانہ اقدام قرار دیا ۔ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی قبروں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بیان میں فتح سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تخریب عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ اور حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں قبروں کو اکھیڑنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے فتح کی فلسطین دشمنی اور اسرائیل نوازی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بیان میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں مجاہدین کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کی بھی مذمت کرتےہوٓئے تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan