اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ دبئی میں ایک ہوٹل میں شہید پائے جانے والے حماس کے راہنما محمود المبحوح کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مبحوح کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے قتل کا بدلہ لینے کی قسم کھا رکھی ہے۔ جمعہ کے روز شہید کا جسد خاکی دمشق پہنچائے جانے کے بعد ان کی تدفین موقع پر جنازہ جنازہ میں شریک شہریوں سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ محمود مبحوح ایک مجاہد تھے جنہوں نے اپنا لڑکپن اور جوانی اللہ کے راستے میں گزار دی تھی۔ سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت ان کی آرزو تھی جو خدا نے پوری کی۔ لیکن اس کے جانے کے بعد حماس کے جانثار ابھی زندہ ہیں، قاتل یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچ جائٓیں گے۔ ان کے قاتلوں کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا اور زمین پر انہیں کہیں بھی معافی نہیں ملے گی۔ خالد مشعل نے شہید مبحوح کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مبحوح کو شہید کر کے فلسطینی عوام کو دکھ پہنچایا ہے، فلسطینی عوام اس دکھ کا ضرور بدلہ لیں گے اور دکھ پہنچانے والوں کو زیادہ شدت سے محسوس ہونےوالا دکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سامنے اب تمام دروازے اور راستے کھلے ہیں، جہاں بھی چاہیں گے قاتلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام کے دشمن ہمیں مزاحمت ترک کرنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن غلط فہمی میں ہیں۔ حماس کی بنیاد ہی اس طرح کی قربانیوں سے ہوئی ہے اور اس کا سفر لازوال قربانیوں پر مشتمل رہا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ دھونس اور دھاندلی جیسے اقدامات اور ہتھکنڈے ہمیں آزادی اور اسرائیل کے خاتمے جیسے مطالبات سے نہیں روک سکتے۔