Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس گولڈ سٹون رپورٹ پربحث رکوانے کے ذمہ دارہیں:قدوہ

nasir-qudwa-al-fatah محمود عباس کی جماعت فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن ناصر قدوہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے تیار کردہ اقوام متحدہ کی گولڈ سٹون رپورٹ پربحث رکوانے کے ذمہ دار ہیں۔ رام اللہ میں عربی ٹی وی العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر بحث رکوانے کے لیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حوالے سے اہم قراردیا جانا چاہیے کیونکہ اس میں پہلی مرتبہ تفصیل کے ساتھ اسرائیلی جنگی جرائم کا نقشہ کیھنچا گیا تھا۔ ناصر قدوہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کو ان تمام ممالک کا شکرگزار ہونا چاہیے جنہوں نے گولڈ سٹون کی رپورٓٹ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ فتح کے رہنما کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بحث پرتاخیر فلسطینی اتھارٹی کی بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ صدر محمود عباس کے اس اقدام سے رپورٹ کی اہمیت کو نقصان پہنچا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فلسطینی اتھارٹی کے بعض عہدیداروں اور صدر محمود عباس کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر بحث میں تاخیرپر عرب ممالک کو ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے۔ جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ عرب ممالک میں سے کسی نے مخالفت نہیں کی۔ محمود عباس جب یہ کہتے ہیں کہ عرب ممالک نے اقوام متحدہ میں گولڈ سٹون پربحث کی مخالفت کی تھی تو اس سےان کی لاعلمی ظاہر ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ ناصر قدوہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے الزام عائد کیا ہے کہ گولڈ سٹون کی رپورٓٹ پربحث موخر کرنے میں بعض عرب ممالک کا کردار ہے۔ تاہم عرب ممالک کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں اسکی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan