Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کے تخت صدارت چھوڑنے سے بحران حل ہو گا: اسامہ حمدان

palestine_foundation_pakistan_osama-hamdan-senior-hamas-representative-in-lebanon91

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے لبنان میں مندوب اور تنظیم کے مرکزی راہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل سلام فیاض کی قیادت میں رام اللہ میں ایک ایسا گروہ تیار کرنا چاہتا ہے جو اسرائیلی فوج کی ایک امدادی یونٹ کے طور پر فلسطین میں کام کر سکے. انہوں نے کہا ہے کہ محمود عباس کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ان کے صدارت چھوڑنے سے بحران پیدا ہو گا. حقیقت یہ ہے کہ بحران ان کی موجودگی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے. وہ صدارت چھوڑ دیں بحران حل ہو جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی انٹرویو میں کیا. ان کا یہ انٹرویو جلد پوری تفصیل کے ساتھ شائع کر دیا جائے گا.
اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی حماس اور مزاحمتی عناصر کے خلاف پالیسی اس کے اخلاقی اور سیاسی زوال کی علامت ہے. اسرائیلی تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دینے کے بعد بھی محمود عباس اور ان کی اتھارٹی کو دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی خدمت کر رہے ہیں.
ایک سوال کے جواب میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ طولکرم میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایاد شلبایہ کی شہادت محمود عباس کی اتھارٹی کی اسرائیلی فوج سے ملی بھگت کے تحت عمل میں لائی گئی ہے. عباس ملیشیا کی جیل سے انہیں رہا ہی اسی لیے کیا گیا تاکہ انہیں فوری طور پر شہید کر دیا جائے اور یہی ہوا شلبایہ کو ان کی رہائی کے 48 گھنٹے بعد شہید کر دیا گیا. ان کے قاتل چھپتے پھرتے ہیں اور سیکیورٹی مراکز کے علاوہ انہیں کہیں بھی سکون میسر نہیں.
فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ راست مذاکرات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات اسرائیل اور امریکا کے متعینہ ایجنڈے اور خطوط پر ہو رہے ہیں.جن کا فلسطینیوں کے حقوق یا مفادات سے کوئی تعلق نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan