Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کی مدت صدارت میں توسیع سے فلسطینی اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوگی

dr-mousa-abu-marzouk5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدرڈاکٹرموسیٰ ابومرزوق نے تنظیم آزادی فلسطین سینٹرل کونسل کی طرف سے صدر محمود عباس کی مدت صدارت میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فلسطین میں سیاسی اختلافات کی خلیج مزید گہری ہو گی۔ جمعرات کے روز اردن کے ایک عربی اخبار”السبیل” کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سینٹرل کونسل کو صدر کی مدت صدارت میں توسیع کا قطعی کوئی اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی میں بیٹھے بعض افراد تنظیم آزادی فلسطین کو بلیک میل کر کے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ صدر عباس کی مدت صدارت میں توسیع کے اقدام سے فلسطینی جماعتوں کےدرمیان مفاہمت کے لیے ہونےوالی کوششوں کو نقصان پہنچے گا، اس نوعیت کے اقدامات سے مفاہمت کے لیے فضا سازگار بنانے کے بجائے اسے خراب کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود عباس صرف ایک ہی صورت میں صدر رہ سکتے ہیں جب وہ انتخابات کرائیں اور اس میں کامیاب ہونے کے بعد انہیں صدر کے اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ وہ اپنی صدارت بچانے کے لیے غیر قانونی ہھتکنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ مصر کی جانب سے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے پیش کیے گئے مسودے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حماس کے راہنما نے کہا کہ مصری مسودے پرحماس کو تحفظات ہیں جن کے دور کیے جانے کے لیے اس دستاویز پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan