فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ محمودعباس کی خود مختار فلسطینی انتظامیہ فلسطینیوں کو اغوا کرنے میں صہیونی حکومت کا ساتھ دے کر فلسطین سے غداری کررہی ہے
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ غرب اردن میں فلسطینی جیالوں کو اغوا کرنا ہمارے نقطہ نظر سے ریڈلائن کوعبور کرنا ہے اوراس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محمود عباس کی انتظامیہ صہیونی دشمن کے ایجنٹ کے طورپر کام کررہی ہے ۔ نام نہاد محدود خودمختار انتظامیہ صہیونی حکومت کے مقاصد پورے کرنے کی غرض سے غرب اردن میں فلسطینی مزاحمت کوکچل رہی ہے اورفلسطینی جیالوں کو اغوا کرکے جیل بھیج رہی ہے اس وقت تقریبا ایک ہزار فلسطینی جیالے محمود عباس کی جیل میں قید ہیں ۔