Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کا فلسطینیوں کے بنیادی مطالبات سے دستبرداری کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel6

متنازعہ فلسطینی صدر محمودعباس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل ان کے ساتھ کسی امن سمجھوتے پر تیار ہو تو وہ فلسطینیوں کے دیرینہ مطالبات سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عباس نے یہ بیان اسرائیلی وزیر خارجہ آوی گیڈرلائبرمین کے ایک بیان کے کچھ دیربعد دیا، جس میں مسٹرلائبرمین کا کہنا تھا کہ “اگراسرائیل کو ایک یہودی مملکت کے طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو مقبوضہ فلسطین کے اندر سے قومی مطالبات کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو جائےگی”. محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی وزیرخارجہ کے دعوے اور خدشات بالکل غلط ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں.اسرائیلی حکومت اگر ان کے ساتھ کسی امن سمجھوتے پر تیار ہو تو وہ فلسطینیوں کے تاریخی مطالبات سے دستبردار ہونےکو تیار ہیں. تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ کون سے مطالبات ہیں جن سے وہ دستبرداری کا ارادہ کر رہے ہیں. اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں محمود عباس نے کہا کہ اگر اسرائیل خود کو ایک یہودی مملکت کے طور پر متعارف کرانا چاہتا ہےتوہمیں کوئی اعتراض نہیں،اسرائیل ایک خود مختار ملک ہے وہ جس طرح چاہے کرے تاہم وہ فلسطینیوں سے خود کو یہودی ریاست تسلیم کرانے کا مطالبہ کیوں کر رہا ہے. اسرائیل نے یہ مطالبہ مصر، اردن یا کسی دوسرے ملک کے سامنے کیوں نہیں رکھا.دوسری جانب فلسطین کی بڑی جماعتوں حماس اور جہاد اسلامی نے محمود عباس کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے. فلسطینی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہےکہ محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی آڑ میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی سودے بازی کرنا چاہتے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan