Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس دروغ گوئی کی سیاست ترک کریں: اصلاح و تبدیلی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel1

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے فلسطینی مجلس قانون سازمیں پارلیمانی بلاک”اصلاح و تبدیلی” نے متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کی تقریر کو”جھوٹ کا پلندہ” قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دروغ گوئی اورغلط فہمیاں پھیلانے کے بجائے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فلسطین میں مصالحت کی کامیابی کے لیے اقدامات کریں ۔

محمود عباس کواپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صہیونی دشمن کے ساتھ امن عمل کی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

غزہ میں ہفتے کے روز حماس کے پارلیمانی بلاک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات، دھوکہ دہی پر مبنی امن عمل اور اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے بدلے مسائل کے حل کا دعویٰ کرکے محمود عباس فلسطینی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، حالانکہ وہ خود بھی جانتے ہیں ان کا اسرائیل کے ساتھ امن عمل فریب اوردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں اوراسرائیل کے ساتھ امن عمل صہیونی اقدامات کے باعث بند گلی میں جا چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام فلسطینی جماعتوں کے درمیان مصالحت ہرغیور فلسطینی کا”اسٹرٹیجک فیصلہ” ہونا چاہیے، جبکہ محمود عباس اور ان کی جماعت مشترکہ سیاست کے اصول پر یقین نہیں رکھتے اور فلسطین میں جمہوریت کے نتائج کے برعکس عمل کر رہے ہیں۔

اصلاح وتبدیلی نے فلسطینی صدرمحمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کی بلیک میلنگ میں آنے کے بجائے مصر کے ہاں طے پانے والی مفاہمتی دستاویز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan