Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس اور نیتن یاھو کے درمیان روابط، ملاقات کی تیاریاں

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-benjamin-netanyahu-israeli-premier7

مصر میں صدر حسنی مبارک کےخلاف جاری عوامی احتجاج کے بعد متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےدرمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے. رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کےذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ محمود عباس اور نیتن یاھو کے درمیان حال ہی میں ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی. دوطرفہ بات چیت کے دوران دونوں رہ نماٶں کے راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا. ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صدرپر زور دیا کہ وہ اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں اسرائیل کےخلاف کسی قسم کے عوامی احتجاج کو سختی سے دبائیں تا کہ عوامی بغاوت کے ممکنہ خدشات کو بروقت روکا جا سکے. ذرائع کا کہناہے کہ دونوں رہنماٶں نے خفیہ ٹیلیفونک رابطے میں نہ صرف بات چیت کی بحالی کی اہمیت کو تسلیم کیا بلکہ جلد مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کی. مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ صدر محمود عباس اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan