Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

محلہ الزیتون میں اسرائیلی حملے کا شکار، معصوم فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سیز فائر معاہدے کی ایک اور سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کی شام قابض اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع محلہ الزیتون میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ محلہ الزیتون میں ہی مسجد صلاح الدین کے قریب قابض اسرائیل کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ بچہ محمد السرحی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گیا۔

محمد السرحی کی شہادت کے بعد آج اتوار کے روز قطاع غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو گذشتہ بمباری میں لگنے والے زخموں کے باعث آج دم توڑ گئیں۔

یاد رہے کہ سنہ 2025ء کے اکتوبر کے مہینے میں سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 580 سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد مختلف نوعیت کے زخموں سے چور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan