Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محاصرے کو آئینی قرار دینےکی تجاویز قبول نہیں: حمدان

palestine_foundation_pakistan_osama-hamdan-senior-hamas-representative-in-lebanon14

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت – حماس- کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو آئینی قرار دینے کی کسی تجویز کو تسلیم نہیں کرے گی اور اسرائیلی مظالم ، جنگی جرائم کی پردہ پوشی اور صہیونی حکومت کو بھاگنے کے لیے محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔ اسامہ حمدان نے یہ بات منگل کے روز امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل چا رکنی بین لاقوامی کمیٹی کے سربراہ ٹونی بلیئر کے اس بیان کے ردعمل میں کہی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی سلامتی کو یقینی بنانے کی شرط پر غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان نےکہا کہ ٹونی بلیئر کا بیان غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے بجائے اسے آئینی حیثیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں. اگر ایسا کیا گیا کہنا تو عالمی برادری بہت بڑی غلطی کی مرتکب ہو گی۔ ٹونی بلیئر کی تجاویز خطے میں کوئی مثبت نتائج کے بجائے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ حمدان نے کہا کہ حماس غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق کسی بھی مثبت تجویز کا خیر مقدم کرے گی اور اس سلسلے میں بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ کی امداد کے لیے اسرائیل کی سلامتی جیسی قیود اور شرائط عائد نہ کرے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ٹونی بلیئر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے سے متعلق بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ کو ایسی اشیاء فراہم نہیں کرنی چاہیے جس سے امن و امان کی فضا خراب ہو تاہم اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بنیادی ضرورت کی اشیا، بجلی کا سامان، تعمیرات کا سامان، صحت، تعلیم جیسے مواد کو فراہم کیا جانا بھی ضروری ہے۔ بلیئر کا کہنا تھا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ ایک عظیم خدمت ہو گی، ہم غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے لیے پالیسی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan