مغربی کنارے کے ضلع طوباس میں قائم یہودی بستی ’’مسکیوٹ‘‘ کے انتہا پسند یہودیوں نے بستی کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی وسیع اراضی کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوار کی شمال مشرقی یہودی بستی کے ملحقہ علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انتہاء پسند یہودیوں نے اپنی بستیوں کی توسیع کے لیے زمین کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ یہاں پر نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جا سکیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودیوں نے تعمیراتی کام کئی ماہ قبل شروع کر دیا تھا، حالانکہ یہ وہ عرصہ تھا جس میں اسرائیل نے نئی تعمیرات پر دس ماہ کے لیے پابندی عائد کر رکھی تھی، اس پابندی کے دوران بھی غاصب یہودیوں نے کئی پختہ عمارتوں کی تعمیر مکمل کر لی تھی۔