Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قتل میں ملوث موساد کے ایک اور ایجنٹ کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades5

دبئی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما محمود مبحوح کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے موساد کے ایک اور ایجنٹ کا سراغ مل گیا۔

آسٹریا کے اخبار کے مطابق ویانا میں اسرائیلی سفارت خانے میں کئی سال کام کرنے والا ویلیم برکان آسٹریا اورنیوزی لینڈ کی پولیس کو عرصہ سے جعلی پاسپورٹ کے کیس میں مطلوب ہے۔ اس ضمن میں مزید کئی ایسے اشارے ملے ہیں کہ جو ویلیم کے 09 جنوری کو دبئی میں مبحوح کے قتل میں ملوث ہونےکا ثبوت فراہم کر رہے ہیں۔آسٹریا کے اخبار “شناخت” نے اپنی حالیہ اشاعت میں بتایا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ موساد کا ایجنٹ برکان، مبحوح شہید کا منصوبہ قتل تیار کرنے والوں میں شامل تھا۔

اخبار کے مطابق اب تک مبحوح کے مشتبہ قاتلوں کی تعداد 32 تک پہنچ چکی ہے جن کا تعلق آسٹریلیا، انگلینڈ اور فرانس سے ہے۔ اخبار نے برکان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی ایجنٹ کئی سال تک آسٹریا میں اسرائیلی سفارت خانے میں کام کرتا رہا جہاں سنہ 2004ء میں آسٹریا کی پولیس نے ان پر فراڈ اور جعلی پاسپورٹ کا کیس بنایا مگر یہ ایجنٹ پولیس کو چکمہ دے کر وہاں سے غائب ہو گیا اور آسٹریا کی پولیس اسے گرفتار نہ کر سکی۔ا

سی سال جعلی پاسپورٹ کے دھندے میں ہی وہ نیوزی لینڈ کی پولیس کو بھی مطلوب تھا، یہاں وہ ایک دوسرے اسرائیلی کے ساتھ مل کر جعلی پاسپورٹ کا کام کرتا تھا۔ صہیونی ریاست نے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے برکان کے صہیونی سفارت خانے میں کام کرنے کی تردید کی ہے مگر اخبار کے بیان کردہ الزامات اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی دروغ گوئی محض بر کان کو مبحوح کے قتل سے بری قرار دینے کی کوشش ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی کی تفتیشی ادارے مبحوح کے قتل کے بعد آسٹریا سے ہونے والی موبائل فون کی کالوں کی مانیٹرنگ کے بعد یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان موبائل فون کے مالکان کا قتل کی اس مذموم کارروائی میں بڑا کردار ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دبئی کی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضاحی خلفان بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ مبحوح کے تمام قاتل اسرائیل میں موجود ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan