Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قاتلوں کا تعاقب دبئی کے مفاد میں ہے، دھمکیوں کا وقت گزر چکا: مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas10
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ تنظیم کے راہنما محمود المبحوح کےقتل کا ضرور بدلہ لیا جائے گا، دھمکیوں اور زبانی دعوؤں کا وقت گزر چکا ہے اور القسام بریگیڈ اپنے شہید کمانڈر محمود مبحوح کے قتل کا بدلہ لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلے میں تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید محمود المبوح کی یاد میں دمشق میں منعقدہ ایک سیمینارسے ٹیلیفونک خطاب کرتےہوئے کیا۔ خالد مشعل نے کہا کہ اب وقت انتقام کے دعوؤں اور باتوں سے آگے گزر چکا ہے، میں اپنے تمام بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مبحوح کے قتل پر خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ ان کے خون کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہو جائیں ، مجھے اللہ سے قوی امید ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہد اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اللہ کی مدد لے کر انتقام کے لیے اپنی کوششیں شروع کر دیں۔

خالد مشعل نے شہید کمانڈر المبحوح کے بیہمانہ قتل کی تحقیقات کے لیے دبئی پولیس اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ دبئی پولیس جس انداز میں تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس سے مجرموں کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔

خالد مشعل نے کہا کہ اس امر میں ذرا بھی شبہ نہیں کہ مبحوح کے قتل میں اسرائیل یا موساد ملوث ہے، ہمیں اب کھل ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی جو اس نوعیت کے مجرمانہ اقدامات کے مرتکب ہیں، وہ چاہے کسی ریاست کے عناصر ہیں یا خود ریاست ہے۔

ہم دبئی کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تفتیش کی کوششوں میں مزید تیزی لائے تا کہ موساد کے ایجنٹوں اور مبحوح کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مبحوح کو دبئی میں شہید کیا گیا ہے، ان کے قتل کی صحیح تحقیقات کی تمام تر ذمہ داری دبئی پر ہی عائد ہوتی ہے، دبئی پولیس کا اب تک کا کردار نہایت حوصلہ افزا اور قابل تعریف ہے جس میں مزید سرعت اور چستی لانے کی ضرورت ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ مبحوح کے قتل کی تحقیقات صرف ان کے خاندان یا حماس ہی کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ خود متحدہ عرب امارات اور عرب ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام عرب ممالک کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ انہیں حماس، فلسطینی عوام یا مجاہدین کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ عرب ممالک کے لیے اسرائیل کا وجود ہی ایک سیکیورٹی رسک ہے۔ حماس کسی عرب ملک کی دشمن نہیں بلکہ اسرائیل ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے۔

خالد مشعل نے موساد کے ایجنٹوں اور مبحوح کے قاتلوں کو ویزے فراہم کرنے والے یورپی ممالک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ویزے فراہم دینے کے بجائے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan