(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرناہمارا اخلاقی فریضہ ہے، حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ماہ رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں یکجہتی کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،عبد الوہاب،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ابو مریم اورعلی احمر سمیت دیگر نے ادارہ نورحق میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا دینی، سیاسی و اخلاقی فریضہ ہے فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے ،حکومت پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ماہ رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں یکجہتی کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔