Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مارینی کا بیان حماس کے اصولی موقف کے ثبوت کےلیے کافی ہے: رضوان

dr-ismail-radwan1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ فرانسیسی رکن پارلیمنٹ” فلیپ مارینی” کا یہ بیان کے حماس کو تنہا کرنے کی پالیسی غلط ہے یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ حماس کی پالیسی درست اور ٹھوس اصولوں پر مبنی ہے، دنیا کویہ احساس ہوگیا ہے کہ حماس کو نظر انداز کرکے مسئلہ فلسطین میں کوئی پیش رفت نہیں کی جا سکتی ، کیونکہ حماس قضیہ فلسطین کا بنیادی باب ہے، مسئلے کے حل کے لیے کوئی بھی کوشش اس وقت تک موثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی جب تک حماس کو اس عمل میں شامل نہ کیا جائے۔ ہفتے کے روز غزہ میں مرکزاطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارینی نے یہ بیان دے کرحماس کے موقف کو مزید تقوید دی ہے اور یہ اس حوالے سے ایک اچھی دلیل ہے کہ حماس کو تنہا کرنے کی پالیسی کامیاب ثابت نہیں ہوئی اور اس سے بائیکاٹ کا اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اسماعیل رضوان نے یورپی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کو اس کی حقیقت کے مطابق دیکھیں اور اس سلسلے میں ظالمانہ شرائط عائد کرنے کے بجائے فلسطینی عوام کے حقیقی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جب تک حماس کو اس مسئلے میں شامل نہیں کیا جائے گا عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو فلسطینی عوام کے مفاد میں نہیں قراردیا جا سکتا۔ حماس ہی مسئلہ فلسطین کے حل کا دروازہ ہے، اور امن کے تمام راستے حماس کے پاس سے ہو کرگذرتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن فلیپ مارینی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس فلسطین کے مسئلے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اسے نظر انداز کرکے مسئلے کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی جاسکتی۔۔ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوششیں کرنے کے لیے حماس کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan