لبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے کہا ہےکہ لبنان کو بدستور صیہونی حکومت کی طرف سے خطرے لاحق ہیں۔المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد رعد نے لبنان کے خلاف صیہونی حکام کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان دھمکیوں کا ھدف حکومت کو کمزوربنانا اور لبنانی پارٹیوں کے اندر اختلافات ڈالناہے ۔ حزب اللہ کے پارلمانی لیڈرنے کہا کہ دوہزار چھےمیں حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد قدس کی غاصب حکومت نئي جنگ شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اسطرح اپنی شکست کا بدلہ لے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گي۔