Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے، انسانی المیہ جاری

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر اپنے حملوں اور سفاکیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج منگل کومقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل کے مشرقی محلے الکسایر میں ایک زوردار دھماکہ کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قریبی قبرستان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز پورے قصبے میں سنی گئی جس سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی طرح کے ایک الگ واقعے میں قابض اسرائیلی ڈرون نے آج علی الصبح جنوبی لبنان کے قصبے وزانی کے مضافات میں باغات میں کام کرنے والے مزدوروں اور کسانوں کے قریب صوتی بم گرایا تاہم ذرائع کے مطابق اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ پیش رفت قابض اسرائیلی ڈرون کی جانب سے گذشتہ روز پیر کو صیدا کے علاقے الزہرانی میں عقتنیت روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں تین شہری شہید ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ ایک قابض اسرائیلی ڈرون نے بنت جبیل کے قصبے عیتا الشعب کے مضافات میں صوتی بم گرایا جبکہ قابض فوج نے مالکیہ کے مقام سے عیترون قصبے کے مضافات میں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جو جنوبی لبنان کے علاقوں پر جاری مسلسل جارحیت کا حصہ ہے۔

دوسری جانب قابض فوج کے ترجمان نے آج منگل کو اعلان کیا کہ اس کی افواج نے جنوبی لبنان میں نام نہاد “پیچیدہ ٹارگٹڈ آپریشنز” جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں تین مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ وہ صیدا کے علاقے میں لبنانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ اور اس کے متوازی کام کر رہا تھا اور دوسرا ایئر ڈیفنس یونٹ میں تھا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ قابض فوج کی جانب سےپیر کو کیے گئے حملے میں “حزب اللہ کے عناصر” کو ختم کر دیا گیا جو اس کے دعوے کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور جنوبی لبنان میں عسکری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر کام کر رہے تھے۔

اس نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ کے ایک کارکن کو نشانہ بنایا گیا جو لبنانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں بھی کام کرتا تھا اور دوسرا صیدا میں پارٹی کے ایئر ڈیفنس یونٹ میں تھا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ قابض حکومت لبنانی فوج اور حزب اللہ کے درمیان کسی بھی تعاون کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج ان کارروائیوں کو جاری رکھے گی جسے وہ اپنے شہریوں کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی کوششیں لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان موجودہ مفاہمت کی خلاف ورزی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan