Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان کے البقاع پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری، 14 فلسطینی شہید اور 25 زخمی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے مشرقی علاقے البقاع پر قابض اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 14 فلسطینی و لبنانی باشندے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 25 کے قریب زخمی ہوئے۔ قابض دشمن نے جمعہ کی شام بقاع کے مختلف قصبوں ریاق، بدنایل، قصرنبا اور تمنین کے میدانی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

آج اس سے قبل لبنان کے جنوبی شہر صیدا کے قریب واقع عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں مشترکہ سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر پر قابض اسرائیل کی فضائی غارت گری کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے قابض اسرائیل کے ان بے بنیاد دعووں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں حماس کے کسی مرکز کو نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا کیا گیا تھا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے عین الحلوہ کیمپ کے اندر حطین نامی محلے پر تین میزائل داغے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایجنسی نے مزید واضح کیا کہ اس سفاکانہ بمباری کی زد میں وہ عمارت بھی آئی جو بے سہارا لوگوں میں خوراک کی تقسیم کے لیے بطور باورچی خانہ (کچن) استعمال ہو رہی تھی، جس سے عمارت اور اس کے گرد و نواح کے مکانات کو شدید مالی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو صیدا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی نازک صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے خون کے عطیات دینے کی فوری اور درمندانہ اپیل کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan