Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر صہیونی جارحیت: مزید 39 شہری شہید، 136 زخمی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی دشمن کی سفاکیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں قضاء صور کے علاقے صدیقین پر ہونے والے فضائی حملے میں تین لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ان شدید اور پیہم غارات کا حصہ ہے جو جنوبی لبنان کی مختلف بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 136 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رات گئے لبنانی علاقوں میں غاصب اسرائیل کی جانب سے بمباری کی ایک نئی لہر دیکھی گئی جس میں کفردونین، باتولیہ، الشہابیہ، عین بعال، کفرا، صدیقین اور وادی الحجیر کی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح قضاء صیدا میں واقع قصبہ کفر حتی پر 6 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوئے جبکہ املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے پے در پے بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کے طور پر البیاضہ، عیناتا اور السدر کے علاقوں کے ساتھ ساتھ مالکیہ بستی کے گردونواح میں قابض اسرائیل کے فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے مسلسل غارات کے جواب میں زرعیت چھاؤنی پر خودکش ڈرونز کے ذریعے حملے کا بھی اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع المصنع کراسنگ کے گردونواح میں موجود لوگوں کو وہاں سے نکل جانے کی دھمکی دی تھی تاکہ اسے بمباری کا نشانہ بنایا جا سکے اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ مقام فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے گذشتہ روز ہفتے کی شام اعلان کیا تھا کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے اب تک ملک پر جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی کل تعداد 1,422 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 4,294 تک جا پہنچی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan