Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر حملے جاری، 6 شہری شہید، جنوبی قصبوں میں انخلاء کا حکم

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے مختلف علاقوں پر آج منگل کے روز قابض اسرائیل کی وحشیانہ فضائی بمباری کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ عسکری جارحیت ایک ایسے وقت میں تیز کی گئی ہے جب قابض فوج نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں کو نشانہ بنانے سے قبل انہیں خالی کرنے کے ظالمانہ احکامات جاری کیے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ بیروت کے جنوب مشرق میں واقع ضلع عالیہ کے قصبے بشامون پر قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔

ملک کے جنوبی حصے میں لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قصبہ سلعا پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔ یہ حملہ اس خطے میں جاری مسلسل حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اسی دوران، قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں معشوق، صور اور برج شمالی کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھر بار چھوڑنے اور دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہونے کے ہنگامی انتباہات جاری کیے ہیں۔

قابض فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ انتباہ جاری عسکری کارروائیوں کے فریم ورک کے تحت خاص طور پر ان علاقوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے زہرانی، دریائے لیطانی کے شمال میں واقع ہے اور تقریباً 25 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ دریا نبطیہ اور صیدا کے اضلاع کے کئی قصبوں سے گزرتا ہوا شہر صیدا کے جنوب میں بحیرہ روم میں جا گرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan