Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، شہداء کی تعداد 1029 تک پہنچ گئی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے لبنان پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ فوجی مہم اور سفاکانہ حملوں کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 1029 ہو گئی ہے جبکہ 2786 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غاصب دشمن کی جانب سے فضائی حملوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں مسلسل تیزی لائی جا رہی ہے۔

وزارتِ صحت نے ایک اخباری بیان میں اس تشویشناک صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار انسانی صورتحال کے انتہائی ابتر ہونے کی عکاسی کرتے ہیں جو کہ مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کی مسلسل اور بے دریغ گولہ باری کا شاخسانہ ہے۔

قابض اسرائیل کی یہ جارحیت آج مسلسل بیسویں روز بھی جاری رہی جس کے دوران وحشیانہ فضائی اور توپ خانے کی بمباری سے شہری تنصیبات اور اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سفاکیت کی زد میں کئی رہائشی محلے بھی آئے ہیں جن میں دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد علاقے سرفہرست ہیں۔

دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے ملک کے جنوبی حصوں میں شہری ڈھانچے اور اہم حیاتیاتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن نے کئی کلیدی پلوں کو تباہ کر دیا ہے جن میں دریائے لیطانی پر واقع القاسمیہ پل بھی شامل ہے جو کہ علاقائی رابطے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دریائے لیطانی کے پلوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا جو کہ عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے ایک شہ رگ کی حیثیت رکھتے ہیں دراصل جنوبی علاقوں کا بقیہ لبنانی علاقوں سے جغرافیائی رابطہ منقطع کرنے کی ایک مذموم سازش ہے۔ اس مجرمانہ اقدام کا مقصد امدادی سرگرمیوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہنچنے والی امداد کو روکنا ہے۔

صدر جوزف عون نے ان حملوں کو ان مشکوک منصوبوں کا حصہ قرار دیا جن کے ذریعے بفر زون کے قیام اور غاصبانہ قبضے کو دوام بخشنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ لبنانی علاقوں میں گریٹر اسرائیل کے خواب کی تعبیر کے لیے توسیع پسندی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ یہ مسلسل اعتداء لبنان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو کہ اس زمینی حملے کی باقاعدہ تمہید ہو سکتی ہے جس کے بارے میں بیروت گذشتہ کافی عرصے سے عالمی سفارتی ذرائع کے ذریعے خبردار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی یہ بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی شہری ڈھانچے، عوامی مراکز اور رہائشی علاقوں کی منظم تباہی کی پالیسی کو بے نقاب کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی اور نہتے شہریوں کے خلاف اجتماعی سزا کے مترادف ہیں۔

لبنانی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اب خوابِ غفلت سے جاگے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے قابض اسرائیل کی نکیل کسنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کی خاموشی اور سستی غاصب دشمن کو مزید خلاف ورزیوں کی شہ دیتی ہے اور بین الاقوامی اداروں کی ساکھ کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan