Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

لبنان پر اسرائیلی حملوں پر پاکستان کی سخت تنقید

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع تباہی کا سبب قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے قیام کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات اٹھاتے ہوئے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ یقینی بنائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan