صہیونی حکومت نےایک بارپھر لبنان کی سرزمین پرحملہ کیا ہے اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کے دوٹینکوں نے سرحدی رکاوٹوں کوتوڑکرجنوبی لبنان کے الوزانی علاقے پرحملہ کیا ہے۔ صہیونی حملے کےبعد وزانی علاقے میں لبنانی فوج کو الرٹ کردیاگياہے جبکہ جنوبی لبنان میں تعینات کثیرالقومی محافظ امن فوج نے بھی گشت بڑھادیاہے اور حالات کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہے ۔ یادرہے گذشتہ روز بھی صیہونی بحریہ نے لبنان کے ماہی گیروں کی کشتیوں پرفائرنگ کی تھی ۔