Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

لبنان میں اسرائیلی حملے، 31 شہری شہید، حزب اللہ نے جوابی کارروائی کی

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے آج پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی ضاحیہ پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ غارت گری کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 149 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوبی ضاحیہ میں چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بقیہ شہداء کا تعلق جنوب کے قصبوں السلطانیہ، تول اور الشہابیہ سے ہے۔

قابض اسرائیلی ریاست کے جنگی طیاروں نے آج علی الصبح جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی ضاحیہ کے مختلف علاقوں پر تباہ کن فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

دوسری جانب لبنان میں اسلامی مزاحمت نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں جنوبی لبنان سے مقبوضہ حیفا شہر کے جنوب میں واقع ایک اسرائیلی فوجی اڈے کی جانب میزائل داغنے کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ ایران کے ساتھ جنگ میں شامل

لبنان میں اسلامی مزاحمت نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقبوضہ حیفا شہر کے جنوب میں قابض اسرائیلی فوج کے میزائل ڈیفنس سائٹ مشمار الکرمل کو مخصوص میزائلوں کی کھیپ اور ڈرون طیاروں کے غول سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسلامی مزاحمت نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ آپریشن مسلمانوں کے ولی امر حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کے پاکیزہ خون کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے جنہیں مجرم صہیونی دشمن نے نہایت ظلم اور غداری کے ساتھ شہید کیا۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور بار بار ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے جواب کے فریم ورک کے تحت کی گئی ہے۔

مزاحمت نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملے اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور اہل خانہ کی ٹارگٹ کلنگ ہمیں دفاع اور مناسب وقت و جگہ پر جواب دینے کا حق دیتی ہے۔

مزاحمت نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن اپنی اس جارحیت کو جو پندرہ ماہ سے جاری ہے، بغیر کسی انتباہی جواب کے برقرار نہیں رکھ سکتا، اسے یہ سفاکیت روکنی ہوگی اور مقبوضہ لبنانی علاقوں سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ ردعمل ایک جائز دفاعی جواب ہے اور ذمہ داران و متعلقہ حلقوں کو چاہیے کہ وہ لبنان پر اسرائیل اور امریکہ کی اس مشترکہ جارحیت کو لگام دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan