Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنانی فوج کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کاٹ دیں گے:حسن نصراللہ

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general15

لبنانی مسلح اسرائیل مخالف شیعہ تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے لبنانی فوجیوں پر اسرائیلی فوجی حملے کی شدید مذمت کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی ہزاروں مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے، لبنانی فوج کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دیں گے. لبنانی دارالحکومت بیروت میں سنہ 2006ء کی لبنان پر اسرائیلی جنگ اور اس میں لبنانی مزاحمت کی فتح کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نےکہا کہ 2006ء کی صہیونی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کے زیراہتمام فائربندی کی قرارداد نمبر1701 منظور کی گئی تھی. حزب اللہ اور لبنانی عوام کی جانب سے عالمی ادارے کی قرارداد پرعمل درآمد کیا جاتا رہا سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی گئی. اس قرارداد میں فریقین کو ایک دوسرے کے علاقوں میں داخل ہونے سے روکا اور مسلح کارروائیاں نہ کرنے کا پابند بنایا گیا تھا، لیکن اسرائیل پچھلے چار سال کے دوران اس قرارداد کی 7000 مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث لبنانی مجاہدین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے، حزب اللہ نے شہریوں کو صبر کی تلقین کی ہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کریں لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے.اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے.مجاہدین اسرائیلی فوج کو ایک اور بدترین شکست دینے کے لیے تیار ہیں. حزب اللہ کے سربراہ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “عربوں.لبنانیوں اور فلسطینیوں کا دشمن اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ لبنان میں مزاحمت نہیں رہی. مجاہدین پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں. وہ لبنانی فوج کی ہر وقت خدمت کرنے اور اس کے ساتھ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں. لبنانی فوج کی طرف بڑھنے والے ہر ناپاک ہاتھ کو کاٹ کر رکھ دیں گے” انہوں نے کہا کہ لبنان ہمارے لیے ایک مقدس سرزمین ہے .دشمن کو اس میں اپنے ناپاک قدم رکھنے اور اس کی خود مختاری اور آزادی کو چیلنج کرنےکی کسی صورت میں بھی اجازت نہیں دیں گے. انہوں نے کہا کہ لبنان کے ایک ایک گھرمیں مسلح مجاہدین موجود ہیں، ہر لبنانی شہری قوم کا سپاہی ہے. حزب اللہ نے لوگوں کو روک رکھا ہےاور مسلسل صبر کا دامن تھامے رکھنے پر زور دے رہی ہے، لیکن ایسے لگ رہا ہے کہ اب مجاہدین کو دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے اور اس کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے میدان میں نکلنے کی اجازت دے دی جائے. سنہ 2006ء کی جنگ میں لبنانی فوج اور مجاہدین کی فتح کے حوالے سے حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے دامن پر ایک اور شکست کا داغ لگانے اور اپنی تاریخ میں ایک اور ھزیمت کا اضافہ کرنا چاہتا ہے. لبنانی سرزمین میں داخل ہو کرچار لبنانی شہریوں کو شہید کر کے اسرائیلی فوج نے اپنی موت کو دعوت دی ہے. سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات سے متعلق حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم سب یہ چاہتے کہ حریری کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں،. مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے لیکن اصل مجرموں کے بجائے کسی دوسرے کو اس میں گھسیٹنا قبول نہیں کریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan