مسلم امہ غزہ پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت کاروائی کرے۔اسرائیل کا وجود انسانیت کے لئے زہر قاتل اور دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے،نابودی نا گزیر ہے۔جمعہ کو ملک بھر کی لاہور بھر میں غزہ کے مظلوم انسانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست
اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاﺅنڈیشن لاہور چیپٹر کے سرپرست رہنماﺅںجمعیت علماءپاکستان لاہور کے امیر حافظ نصیر نورانی،مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب کے امیرپیرزادہ اعجاز احمد سہر وردی،فدائیان ختم نبوت کے صوبائی رہنماصاحبزادہ افضال نورانی،انجمن نوجوانان اسلام لاہور کے صدر مفتی لیاقت علی بلوچ،فلسطین فاﺅنڈیشن لاہور کے رہنمافیض ہاشمی،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین افسر رضا خان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما ناصر علی،انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی نائب صدر عثمان محی الدین اوردیگرنے لاہور پریس کلب میں غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف مذمتی و احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کر مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اعلان میں جمعہ کو یوم یکجتی فلسطین قرار دئیے جانے کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کر مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اعلان میں جمعہ23نومبر کو یوم یکجتی فلسطین قرار دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتون سمیت سول سو سائٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ مسلم امہ انسانیت کے دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔انہوںنے حماس،فلسطینی عوام او ر ان تمام مجاہدین کو جو غاصب صیہونی دہشت گرد اسرائیل کے حملوں کے سامنے سینہ سپر ہیں حماس کے کمانڈر احمد الجعبری اور تمام شہداءکی شہادت پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ فلسطین کا علاقہ غزہ سنہ 2007ءسے غاصب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بن رہا ہے اور اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن مین بڑی تعداد معصوم کمسن بچوں اور خواتین کی ہے۔جبکہ گذشتہ چند دنوں میں غزہ میں صیہونی حملوں میںایک سو چالیس سے زائد شہید اورایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔فلسطین فاﺅنڈیشن لاہور چیپٹر کے رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ عرب لیگ اور عرب ممالک امریکہ ،یورپ اور صیہونی جارح ریاست پر دباﺅ ڈالیں اور غزہ میں بے گناہ اور معصوم انسانوں کی خون ریزی کو رکوانے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کروانے میں عملی کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام مصیبت اور دکھ کی اس المناک گھڑی میں غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک سراپا احتجاج بنے رہیں گے جب تک غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حملے بند نہیں ہو جاتے۔رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں اوردنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھ معصوم بچوں اور بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگیین ہیں جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی ۔