Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

قیدیوں کی حالت پر عالمی رپورٹ پر حماس کا شدید ردعمل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری ہونے والا وہ بیان جس میں قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی اسیران پر ڈھائے جانے والے منظم تشدد اور جبر و اکراہ سمیت بلیک میلنگ اور سودے بازی کے ہتھکنڈوں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے وہ قابض دشمن کی سفاکیت اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزیوں کا ایک اور اضافی ثبوت ہے۔

حماس نےپریس کو جاری جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے بیان میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ ہزاروں فلسطینی اسیران کے خلاف جاری غیر انسانی سلوک کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رپورٹ قیدیوں کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے صہیونی ریاست کی مجرمانہ فطرت کی توثیق کرتی ہے جو کہ قیدیوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز اور جنیوا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے اداروں خصوصاً عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی اس دستاویزی رپورٹ کی بنیاد پر عملی اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائیں۔

حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ منظم تشدد اور بلیک میلنگ کے جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا آغاز کیا جانا ناگزیر ہے اور اسرائیلی ذمہ داران کو بین الاقوامی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ حماس نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ اسے ان جرائم سے باز رہنے اور اپنی جیلوں میں قید تمام اسیران کو فوری رہا کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan