Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قیدیوں کا معاملہ،اپنے موقف سے جلد جرمنی کو آگاہ کریں گے: مشعل

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک جرمنی کو اپنے حتمی موقف سے جلد آگاہ کرے گی۔ اتوار کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ مصر کے ہاں مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کسی دوسرے ملک کے ہاں منتقل کیا جا رہا ہے، خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین میںمفاہمت کی کوششیں ناکام بنانے میں امریکا مداخلت کر رہا ہے، جس کے باعث اب تک مفاہمت کی کوششیںکامیاب نہیں ہو سکیں۔ امریکا نے مصر اور صدر محمود عباس کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اگر انہوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تو ان کی امداد روک دی جائے گی۔ خالد مشعل نے کہا کہ شام یا کسی دوسرے ملک کی جانب سے حماس کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی جس میں مفاہمتی یادداشت پر مصر سے باہر کسی دوسرے ملک میں دستخط کرانے کی بات کی گئی ہو، مفاہمت کی کوششیں مصر نے شروع کی تھیں اور یہ قاہرہ ہی میں پایہ تکمیل کو پہنچیں گی، تاہم عرب ممالک کی جانب سے مفاہمت کی نہ صرف حمایت کی جارہی ہے بلکہ مفاہمت کا عمل آسان بنانے میں بھرپور تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔ میڈیا میں آنے والی بعض رپورٹیں غیر مصدقہ ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ شام نے مصر میں مفاہمتی کوششوں کو اپنے ہاں لے جانے کی پیشکش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح اور حماس اس امر پر متفق ہیں کہ ایک آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا جائے اور صدر اس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں انتخابات سے متعلق کوئی بھی آرڈیننس جاری کریں جبکہ مصر کی جانب سے پیش کردہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ صدر دیگر جماعتوں اور الیکشن کمیشن کی مشاورت کا اس سلسلے میں پابند نہیں، وہ جب چاہیں انتخابات سے متعلق کوئی فرمان جاری کر سکتے ہیں۔ غزہ کے گرد دیوار کی تعمیر پر تنقید کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ مصر کا سلامتی کے لیے دیوار تعمیر کرنے کا نظریہ غلط ثابت ہوگا، اگر مصر خود کو محفوظ بنانا چاہتا ہے تو اسے غزہ کے گرد دیوار کے بجائے مصراور اسرائیل کے درمیان دیوار کھڑی کرنی چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan