Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قومی قبائل و عشائر کا خان یونس پولیس افسر کے قتل پر اظہارِ غم

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی قبائل، عشائر اور خاندانوں کے قومی اجتماع نے پیر کے روز نہایت سخت الفاظ میں اس سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے جو قابض اسرائیل کے کرائے کے قاتلوں اور اس کے ایجنٹوں کے ایک گروہ نے انجام دیا۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں خان یونس پولیس کے شعبہ تفتیش کے ڈائریکٹر، مقدم محمود احمد الاسطل کو ان کی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید کیا گیا۔ وہ اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے عوام کی خدمت اور شہریوں کے تحفظ کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔

اجتماع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سنگین جرم قومی، دینی اور انسانی اقدار پر کھلا حملہ ہے اور ایسے مجرمانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے جو فلسطینی معاشرتی روایات سے باہر ایک منبوذ گروہ نے اختیار کیا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ اس فعل کا نہ فلسطینی قوم کے اخلاق سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کی عظیم قربانیوں سے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی قبائل اور خاندان ایک صف میں کھڑے ہو کر سکیورٹی اداروں اور پولیس کی پشت پر ہیں اور شہریوں کے تحفظ اور سماجی امن کے دفاع کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اجتماع نے واضح کیا کہ سکیورٹی افسران اور پولیس کو نشانہ بنانا درحقیقت ہر فلسطینی کے امن کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام سماجی ڈھانچے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور قابض اسرائیل کے مفادات کی خاطر دانستہ طور پر انتشار پھیلانے اور اندرونی استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشش ہے۔

اجتماع نے وزارت داخلہ کی جانب سے اس جرم میں ملوث عناصر کا تعاقب کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے عمل کی بھرپور تائید کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام معاشرے کے امن کے تحفظ اور شہید مقدم محمود الاسطل کے پاکیزہ خون سے وفاداری کا تقاضا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan