Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

قطر: عالمی فورس کے لیے واضح مینڈیٹ اور غزہ میں فلسطینی شمولیت ضروری

مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن

قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں تعینات کی جانے والی مجوزہ عالمی فورس کے لیے ایک واضح مینڈیٹ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مینڈیٹ کا واضح ہونا اس فورس کی مؤثر کارکردگی اور اس کے مشن کی کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے اتوار کے روز امریکی نشریاتی ادارے “سی این این” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ غزہ کے عوام اور عالمی فورس کے درمیان رابطے کی ذمہ داری کسی فلسطینی فریق کے پاس ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا کرنا فلسطینی خودمختاری کے احترام کی ضمانت دے گا اور غزہ میں آئندہ مرحلے کے انتظام کو منظم انداز میں چلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد 10 اکتوبر سنہ2025ء کو شروع ہوا، جس کے تحت جنگ کے خاتمے، قابض اسرائیلی افواج کے “زرد لائن” تک انخلا اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے دوسرے مرحلے پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ اس مرحلے میں غزہ میں امن قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی، قابض اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور ایک عبوری بین الاقوامی ادارے کے تحت غزہ کی عبوری انتظامیہ کا قیام شامل ہے، جو خطے کے امور کو سنبھالے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan