Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قطر اور کویت کی مسجد اقصیٰ کی مصلیٰ قبلی پراسرائیلی دھاوے کی مذمت

خلیجی ممالک قطر اور کویت نے کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے مصلیٰ قبلی پر دھاوے اور فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی دید مذمت کی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول میں اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں دھاوا بولنا ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔

دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ اسرائیلی ریاست کا مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور دینی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے خطرناک نتائج کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پر عاید کی اور کہا کہ مسجد اقصیٰ میں ہر طرح کے تشدد کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ قطر نے مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے دھاووں کو پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔

درایں اثنا کویتی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انتہا پسند یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل کرانا اسرائیلی ریاست کی کھلی اشتعال انگیزی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan