Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ قوم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے: جہاد اسلامی

ramadan-abdullah-mohammad-shallah جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح نے صدر محمود عباس کی جانب سے انتخابات آنئدہ سال جنوری میں کرانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ ہفتے کے روز مختلف فلسطینی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود عباس ایک غیر آئینی سربراہ مملکت ہیں، ان کی اپنی کوئی حیثیت نہیہں ان کے انتخابات کرانے کے فیصلے کی کیا وقعت ہوسکتی ہے۔ عبداللہ شلح نے مزید کہا کہ محمود عباس کے فیصلے کو پوری قوم مسترد کرتی ہیں کیونکہ ان کایہ اقدام پوری قومی آواز کے برعکس فیصلہ ہے، اس خطرناک فیصلے کے منفی نتائج کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت سے قبل انتخابات ایک نئی بدعت اورقوم کے ساتھ دوھوکہ ہے، جسے آئینی طور پرکوئی قبولیت حاصل نہیں ہوسکتی۔ جب تک اسرائیل غزہ سے معاشی ناکہ بندی نہیں اٹھا لیتا اور فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت قائم نہیں ہوجاتی انتخابات کا اعلان بے سود رہے گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan