مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکز میں یہودی معبد کا افتتاح کیا گیا جو یہودی مذہبی پیشوا موشے بن میمون کے نام سے موسوم ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق مصری حکومت نے اس معبد کی ترمیم اور مرمت کے لیے 20 لاکھ ڈالر سرمایہ فراہم کیا۔ معبد کی افتتاحی تقریب میں یہودی مذہبی پیشواؤں کے علاوہ قاہرہ میں تعینات اسرائیلی سفیر اور مصر کی یہودی کمیونٹی کے سربراہ نے شرکت کی- مصری حکومت نے حملے کے خوف سے افتتاحی تقریب کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے-