قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی قیادت پرمشتمل وفد جس کی سربراہی خلیل الحیہ کر رہے ہیں قاہرہ پہنچاہے جہاں وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور اس کی تکمیل پر غور کیا جا سکے۔
حماس نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وفد مصر کی قیادت سے ملاقات کرے گا تاکہ معاہدے کے تمام نکات کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے اور پہلے مرحلے کو جاری رکھتے ہوئے رفح معبر دونوں طرف سے کھولنے کی کاروائی پر بات کی جائے۔
حماس نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں معاہدے کے دوسرے مرحلے کی جانب تیز رفتاری سے پیش رفت بھی شامل ہوگی، جس میں انتظامی کمیٹی کا قیام اور قابض اسرائیل کی افواج کا غزہ سیکٹر سے مکمل انخلاء بھی زیر بحث آئے گا۔
وفد کا مقصد فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرنا تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی اور عملی حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔
