Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

قاہرہ میں حماس وفد کے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات جاری

قاہرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت تحریک کی قیادی کونسل کے سربراہ محمد درویش نے کی۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین خالد مشعل، خلیل الحیہ، نزار عوض اللہ اور زاہر جبارین نے بھی شرکت کی جبکہ سیاسی بیورو کے رکن ڈاکٹر غازی حمد بھی وفد کا حصہ تھے۔

حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ملاقات مصر کی جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ وزیر حسن رشاد کے ساتھ ہوئی۔ ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے (سیز فائر) کی تازہ پیش رفت، غزہ کی مجموعی صورت حال اور معاہدے کے دوسرے مرحلے کے خدوخال پر گفتگو کرنا تھا۔

وفد نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ حماس جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی مکمل پابندی کر رہی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اس سمجھوتے کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور ان پر فوری طور پر روک لگانا ناگزیر ہے۔

حماس کے وفد نے تجویز پیش کی کہ ثالث ممالک کی نگرانی میں ایک واضح طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے تحت کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع دی جا سکے تاکہ اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کسی بھی یک طرفہ اقدام کو روکا جا سکے جو صورت حال کو بگاڑ سکتا ہو۔

اجلاس میں رفح کے مزاحمت کاروں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس مسئلے کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف فریقوں کے ساتھ ثالثوں کی کوششیں بہت ضروری ہیں کیونکہ اب تک ان مزاحمت کاروں کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔

حماس کی قیادت نے غزہ میں جنگ کے رکنے کے بعد ثالثوں کی کوششوں کو سراہا اور مصری قیادت کے کردار، ان کی مسلسل کوششوں اور خطے میں استحکام لانے کے لئے ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan