Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی، غرب اردن میں فلسطینی بچی زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

آج جمعرات کو فجر کے وقت غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال مشرقی قصبے سعیر میں قابض اسرائیل کے انتہاپسند آبادکاروں کے حملے میں ایک فلسطینی بچی زخمی ہو گئی۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق نصف شب کے بعد انتہاپسند آبادکاروں نے سعیر کے علاقے الربیعہ میں گھس کر شہریوں کے مکانات اور املاک پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شلالدہ خاندان کی ایک بچی زخمی ہوئی جسےعلاج کے لیے الخلیل کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں متعدد فلسطینی شہری گاڑیاں جلا دی گئیں اور گھروں کی کھڑکیاں توڑ دی گئیں، یہ سب قابض اسرائیلی فوج کی حفاظت میں کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیل کی فوج نے آبادکاروں کو علاقے سے نکلنے کے لیے سکیورٹی فراہم اور ابتدائی طور پر ہسپتال کے عملے کو زخمی بچی تک پہنچنے سے روکا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مغربی کنارے اور القدس میں قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے نمایاں حد تک بڑھ گئے ہیں، مرکز معلومات فلسطین “معطى” کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر میں 7066 حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 25 فلسطینی شہید اور 309 دیگر زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan